0
Monday 24 Sep 2018 20:57

ہر کتا پاگل نہیں، کچھ دفاع میں کاٹتے ہیں، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی منطق

ہر کتا پاگل نہیں، کچھ دفاع میں کاٹتے ہیں، وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کی منطق
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ مریضوں کے حوالے سے الگ ہی منطق کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کتا پاگل نہیں ہوتا، کچھ اپنے دفاع میں کاٹ لیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، بچے گھروں سے نکلنے سے گھبرانے لگے، لیکن صوبائی وزیر صحت نے عجب منطق پیش کر دی، اور کہا کہ کتا کاٹے تو اسے پکڑ لیں، کیونکہ ہر کتا پاگل نہیں ہوتا، اکثر کتے اپنے تحفط کیلئے کاٹتے ہیں۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیجوہو نے کہا کہ ہر کتے کے کاٹنے کے شکار شخص کو ویکسین نہیں لگوانی چاہیے، کتوں کے کاٹنے کی ویکسین ہمارے پاس کثیر تعداد میں موجود ہیں، لیکن مہنگی ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 751939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش