0
Monday 24 Sep 2018 21:03

کراچی، جرائم میں ملوث 175 پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار

کراچی، جرائم میں ملوث 175 پولیس افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملزمان کے ساتھ مل کر جرائم کی سرگرمیاں کرنے والے 175 افسران و اہلکاروں کی فہرست  تیار کر لی گئی ہے۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق پولیس کے اندر احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود پیچی ریکارڈ کے حامل افسران اور اہلکاروں کی لسٹ تیار کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 175 افسران اور اہلکاروں کی لسٹ میں دو ڈی ایس پیز اور 11 انسپکٹرز بھی شامل ہیں۔ یہ افسران اور اہلکار جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں، جو پولیس افسران کیلئے ماہانہ بھتہ بھی جمع کرتے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے مطابق اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائیگی کہ یہ افسران اور اہلکار جن جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مل کر کام کرتے تھے، ان کو گرفتار کروانے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ امیر شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس کے اندر احتساب کا عمل جاری رہے گا اور اس کے علاوہ بھی اگر کوئی افسر یا اہلکار کسی جرائم پیشہ سرگرمی میں ملوث ہوا، تو اس کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 751940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش