0
Monday 24 Sep 2018 20:52

سپریم کورٹ، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر اہم کیس کی سماعت 25 ستمبر کو ہوگی

سپریم کورٹ، گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر اہم کیس کی سماعت 25 ستمبر کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت 25ستمبر کو ہوگی اور اس سماعت میں اہم پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بیچ کیس کی سماعت کریگا، سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق پٹیشن پر سماعت پہلے ہی جاری تھی تاہم گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کے نفاذ کے بعد گلگت بلتستان بار کونسل کی جانب سے سپریم کورٹ کے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی جو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی، اس سے پہلے استور سے تعلق رکھنے والے قوم پرست رہنما ڈاکٹر غلام عباس کی جانب سے دائر درخواست بھی زیر سماعت ہے، گذشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ان تمام پٹیشنز کو یکجا کرکے اگلی سماعت کیلئے مقرر کردیا اور تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیا تھا، ان تمام پٹیشنز کی سماعت 25ستمبر کو ہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے 1999ء کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے دائر پٹیشن کو سب سے اہم تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ 1999ء میں سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں گلگت بلتستان کو پاکستان کے باقی صوبوں کے برابر حقوق دینے کا حکم دیا تھا، بدقسمتی سے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر آج تک عمدرآمد نہ ہو سکا۔ جس کیخلاف گلگت بلتستان بار کونسل نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ آئینی حیثیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور یہ آخری مراحل میں ہے، گویا گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا معاملہ فیصلہ کن موڑ پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 751945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش