0
Monday 24 Sep 2018 21:56

پشاور، لاکھوں کی منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش، سمگلر گرفتار

پشاور، لاکھوں کی منشیات پنجاب سمگل کرنیکی کوشش، سمگلر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سمگلر کو گرفتار کر لیا، گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو چرس برآمد کرلی گئی، گذشتہ روز ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے قبائلی ضلع خیبر سے منشیات پنجاب سمگل کرنےکی اطلاع پر شہر بھر میں ناکہ بندی کا حکم دیا اور لاہوری گیٹ پر پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا اور اس کی تلاشی پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو چرس بر آمد کرکے ملزم بلال سکنہ جمرود کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 751947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش