0
Monday 24 Sep 2018 22:34

پشاور، تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

پشاور، تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاءاللہ بنگش نے ضلع بنوں کے سرکاری سکول میں جلسے کے انعقاد کا نوٹس لے لیا جبکہ محکمہ تعلیم حکام کو تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بنوں میں سکول میں جلسہ منعقد کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس پر مشیر تعلیم نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ جلسہ کینسل کرانے کا حکم جاری کیا ہے، انہوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن فرید خٹک کو سرکاری تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگانے اور اس ضمن میں تمام ڈی ای اوز اور پرنسپلز کوفوری طور پر ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضیاءاللہ بنگش کے مطابق سرکاری سکولوں میں صرف حکومتی سطح پر سرکاری تقریبات کا انعقاد کیا جاسکتا ہے تاہم ان اداروں میں کسی قسم کی سیاسی تقریب کا انعقاد نہیں کیاجاسکتا،سرکاری تعلیمی اداروں میں سیاسی سرگرمیوں کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 751951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش