0
Monday 24 Sep 2018 22:41

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت خراب، پمز اسپتال منتقل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت خراب، پمز اسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سر میں تکلیف کے باعث پمز اسپتال کے سی سی یو میں داخل کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور انہیں پمز اسپتال کے سی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔ اسپیکر اسمبلی سیمینار میں شرکت کے بعد سر میں شدید درد کا شکار ہوئے، تو  چیک اپ کیلئے پمز پہنچ گئے، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کارڈیک سینٹر میں اسد قیصر کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کے خون کے نمونے لے لئے گئے ہیں، جبکہ ان کی ای سی جی بھی کی گئی، ان کی ای سی جی رپورٹ اور ایکو نارمل ہے، تاہم بلڈ پریشر بڑھا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کیلئے ادویات دے دی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 751952
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش