0
Monday 24 Sep 2018 22:53

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختو نخوامیں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی جس میں پا نچ سال سے کم عمر 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور و ٹامن اے کی خوراک پلا نے کا ہدف رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے کوآرڈینیٹر محمد عابدوزیر کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ، بی ایم جی ایف کے فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ،یونیسف خیبرپختونخوا کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر محمد جوہر خان، ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر عبدی ناصر ،این سٹاف کے ڈاکٹر اعجاز علی شاہ اوردیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اجلاس کوبتایا گیا کہ 24 ستمبر سے شروع ہونیوالی مہم کے دوران بچوں کو نہ صرف پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے بلکہ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائیگی جس سے ان بچوں میں مختلف بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، پولیو ویکسین اور وٹامن اے کی خوراک دینے کی مہم صوبہ بھر میں ٹی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کے 74 کیمپوں میں بھی چلائی جا ئیگی جس کیلئے تربیت یافتہ ہیلتھ ورکرز پر مشتمل 21ہزار 858ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سے 19ہزار 161 موبائل ٹیمیں، 1 ہزار 620 فکسڈ، 895 ٹرانزٹ اور 182رومنگ ٹیمیں شامل ہیں جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 5ہزار 36 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 751953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش