0
Monday 24 Sep 2018 22:48

عمران حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے

عمران حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کو مراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اس ضمن میں ارکان پارلیمنٹ کو مراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور 100 سینیٹرز کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ پی آئی اے نے سفری واوچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے۔ جن ارکان کو سفری سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں، ان میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، سردار اختر مینگل، ایازصادق، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت، محمد عامر ڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، صداقت عباسی، نور عالم خان، زرتاج گل اور شازیہ مری شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 751954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش