QR CodeQR Code

مالدیپ، صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب

25 Sep 2018 08:33

مبصرین کے مطابق بے ضابطگيوں کے باوجود صدر عبداللہ یامین کی شکست حیران کن ہے۔ یامین نے صدارتی انتخابات میں شکست قبول کر لی ہے۔ اپوزیشن امیدوار صالح نے 58.6فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مالدیپ میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار ابراہیم محمد صالح کامیاب ہو گئے ہیں۔ مبصرین کے مطابق بے ضابطگيوں کے باوجود صدر عبداللہ یامین کی شکست حیران کن ہے۔ یامین نے صدارتی انتخابات میں شکست قبول کر لی ہے۔ جزائر پر مشتمل جنوبی ایشیائی ریاست مالدیپ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بروز پیر شائع کیے گئے نتائج کے مطابق اپوزیشن امیدوار صالح نے 58.6فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ مالدیپ کی ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما صالح کی کامیابی کے اعلان کے بعد ان کے حمایتی کارکنان ہاتھوں میں زرد جھنڈے تھامے سڑکوں پر جشن مناتے دکھائی ديے۔ دوسری جانب صدر عبداللہ یامین کی جانب سے انتخابات میں شکست قبول کر لی گئی ہے۔ صدر یامین نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 751980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/751980/مالدیپ-صدارتی-انتخابات-میں-اپوزیشن-امیدوار-ابراہیم-محمد-صالح-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org