QR CodeQR Code

ایم کیو ایم سیکولر جماعت ہے، جو امریکی پالیسی کی مسلسل حمایت کرتی ہے، برائے مہربانی ہمیں نظرانداز نہ کیا جائے، ایم کیو ایم رہنما

28 May 2011 20:51

اسلام ٹائمز:مراسلے کے مطابق کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر رات کے کھانے کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم سیکولر جماعت ہے جو امریکی پالیسی کی مسلسل حمایت کے باوجود دہشتگرد کے طور پر ٹریٹ کی جاتا ہے۔ برائے مہربانی ہمیں نظرانداز نہ کیا جائے۔ امریکی حکام سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ وہ ایم کیو ایم کو دہشتگرد فہرست سے نکالنے کیلئے کینیڈین امیگریشن سروس کو قائل کریں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ دو ہزار آٹھ میں پارلیمانی انتخابات سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ نے امریکا سے کہا تھا کہ برائے مہربانی ایم کیو ایم کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انتیس جنوری دو ہزار آٹھ کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے واشنگٹن مراسلہ بھیجا، جس میں پچیس جنوری کو کراچی میں سٹی ناظم سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی سے ہونیوالی ملاقاتوں کا احوال درج تھا۔ اس ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنماوں نے امریکی حکام پر زور دیا کہ ان کی جماعت سیاسی ہے، لیکن بدقسمتی سے تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی پارٹی سے زیادہ کرمنل گروہ ہے۔ مصطفیٰ کمال نے امریکی حکام کو کراچی شہر کیلئے اپنی خدمات بھی یاد دلائیں اور بتایا کہ انھوں نے چالیس سال پرانے ٹیکس نادہندگان تک سے وصولی کی۔
مراسلے کے مطابق کراچی میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر رات کے کھانے کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم سیکولر جماعت ہے جو امریکی پالیسی کی مسلسل حمایت کے باوجود دہشتگرد کے طور پر ٹریٹ کی جاتا ہے۔ برائے مہربانی ہمیں نظرانداز نہ کیا جائے۔ امریکی حکام سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ وہ ایم کیو ایم کو دہشتگرد فہرست سے نکالنے کیلئے کینیڈین امیگریشن سروس کو قائل کریں۔ تینوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ ان کے قائد الطاف حسین کو وطن واپس آنے سے پارٹی نے روک رکھا ہے۔ امریکی سفیر نے اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ بدمعاشی کے بعض شواہد ملنے کے باوجود ایم کیو ایم مقبول سیاسی جماعت کے طور پر ابھر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 75199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75199/ایم-کیو-سیکولر-جماعت-ہے-جو-امریکی-پالیسی-کی-مسلسل-حمایت-کرتی-برائے-مہربانی-ہمیں-نظرانداز-نہ-کیا-جائے-رہنما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org