QR CodeQR Code

خسرہ کی وبائی صورتحال، محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا انسدادی مہم چلانے کا اعلان

25 Sep 2018 11:38

محکمہ صحت کے ای پی آئی ڈائریکٹر کے مطابق محولہ بالا اقدامات کیساتھ ساتھ پورے صوبے میں 15 سے 27 اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جائیگی اور 9 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے جس کیلئے 5 ہزار 300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوخوا میں خسرہ کی وبائی صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر انسدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ای پی آئی ڈائریکٹر محمد اکرم شاہ کا کہنا ہے کہ خسرہ سے متاثرہ بچوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اس مرض پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادیوں پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ کا واحد ذریعہ حفاظتی ٹیکہ جات ہیں۔ محمد اکرم شاہ کے مطابق محولہ بالا اقدامات کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں 15 سے 27 اکتوبر تک خسرہ سے بچاؤ کی مہم چلائی جائے گی اور 9 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے جس کیلئے 5 ہزار 300 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبہ بھر سے خسرے کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں بونیر سے 16، دیر اپر 12، دیر لوئیر 10، جبکہ پشاور سے 11 کیسز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 752013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752013/خسرہ-کی-وبائی-صورتحال-محکمہ-صحت-خیبر-پختونخوا-کا-انسدادی-مہم-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org