QR CodeQR Code

انتخابی اخراجات کا معاملہ، وزیراعظم سمیت 142 اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری

25 Sep 2018 12:48

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف، سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سمیت قومی اسمبلی کے 96 ارکان کو نوٹس جاری کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی اخراجات کی غلط تفصیل جمع کرانے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت 142 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس ان اراکین کو دیے گئے ہیں جنہوں نے انتخابی اخراجات کی تفصیلات درست نہیں جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف، سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی سمیت قومی اسمبلی کے 96 ارکان کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے جن اراکین کو نوٹس جاری کے گئے ہیں، اُن میں پنجاب اسمبلی کے 38 جب کہ خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں۔ اراکین اسمبلی کو نوٹس الیکشن کمیشن کے پولٹیکل فنانس ونگ نے جاری کیے ہیں، جس میں سات دنوں میں جواب دینے کا کہا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات میں اخراجات کی حد مقرر کر رکھی تھی اور مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کو منعقد کیے گئے تھے۔ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے چار اگست تک اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیل انتخابی کمیشن کے پاس جمع کرائی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 752066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752066/انتخابی-اخراجات-کا-معاملہ-وزیراعظم-سمیت-142-اراکین-اسمبلی-کو-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org