0
Tuesday 25 Sep 2018 13:48

عمران خان کو چاہئے کہ وہ کل کی بجائے آج ہی سیاسی جماعتوں سے مدد مانگیں، جاوید ہاشمی

عمران خان کو چاہئے کہ وہ کل کی بجائے آج ہی سیاسی جماعتوں سے مدد مانگیں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ 100 دن کا ایجنڈا عمر ان خان کے بس کی بات نہیں ہے، کچھ دو نہ دو لیکن جنوبی پنجاب کے عوام سے الگ صوبے کا وعدہ ضرور پورا کرو، تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کو برقرار رکھنے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں۔ عمران خان کو بھی چاہئے کہ وہ کل کے بجائے آج ہی سیاسی جماعتوں سے مدد مانگیں، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ مخلوط حکومت بنے گی، پی ٹی آئی میں اندرونی خلفشار بہت زیادہ ہے، الیکشن کے نتائج کو دنیا تسلیم نہیں کر رہی، تاہم پارلیمنٹ جیسے بھی بنے اس کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں، اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پاور کنٹرول کرنے کے لیے ہر طرح کی گیم کھیلی جا رہی ہے، آزاد امیدواروں نے کھل کر بتایا ہے کہ ان کو کیا کیا پیشکش کی جا رہی ہے، آج کھل کر ہارس ٹریڈنگ کی جا رہی ہے، کہتے ہیں کاسہ توڑ دیا لیکن متوقع فنانس منسٹر کہہ رہے ہیں کہ آئی ایم ایف کے سوا کوئی آپشن نہیں، شاہ محمود لیڈر تھے لیکن وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کی پارٹی نے ان کیساتھ گیم کی، جس نے شاہ محمود کو ہرایا اس کے لیے سپیشل جہاز آئے، پی ٹی آئی سے ہمدردی ہے کہ اس نے اپنے ساتھ مشکلات خود پیدا کیں، ہارس ٹریڈنگ خود اوپن کر رہے ہیں، ابھی تک واضح اکثریت کسی کے پاس نہیں ہے، ایک کروڑ 68 لاکھ ووٹ ان کے نہیں ہیں، چار سال پہلے عمران خان کو کہہ دیا تھا کہ وہ شارٹ کٹ کے ذریعے راستہ تو بنالیں گے مگر اسی راستے پر چلنا بھی پڑتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 752079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش