0
Tuesday 25 Sep 2018 16:54

وفاقی حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری

وفاقی حکومت نے منی بجٹ نہیں بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ نہیں، بلکہ منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر انور مجید کے وکیل نے کہا کہ اکاؤنٹ منجمند ہونے سے ملازمین متاثر ہو رہے ہیں، جس پر جج بینکنگ کورٹ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کو بھی دیکھنا ہوگا، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیں، پھر اکاؤنٹس سے متعلق باقاعدہ سماعت کریں گے۔ سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا نے کہا کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے، عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے، ہم ایف آئی اے کو چالان کیلئے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سابق صدر مملکت آصف زرداری، انکی ہمشیرہ فریال تالپور اور انور مجید بھی عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب ہوگئے، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ اس طرح کے ماحول میں یا اس طرح کی حکومتوں میں تو یہی ہوگا۔ صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ حکومت نے منی بجٹ پیش کیا، اس پر آپ کیا کہیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ نہیں، منی ڈرامہ پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 752115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش