0
Tuesday 25 Sep 2018 17:49

ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ میں مجوزہ نئے ترمیی بل کو مسترد کر دیا

ورلڈ پاسبان ختم نبوت نے تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ میں مجوزہ نئے ترمیی بل کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے) جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد، جے یو پی کے سربراہ پیر اعجاز احمد ہاشمی، جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، جمعیت اہلحدیث کے رہنما حافظ ابتسام الٰہی ظہیر، جمعیت علماء اہلسنت کے مولانا غلام حسین نعیمی اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین رضوی، ڈاکٹر محمود الحسن قاسمی، مولانا عبداللہ روپڑی اور علامہ عنایت حسین جعفری نے وفاقی وزیر مملکت حماد اظہر کی طرف سے سینٹ میں پیش کردہ تحفظ ناموس رسالتؐ ایکٹ میں مجوزہ نئے ترمیی بل کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ اس بل میں قرآن و احادیث اور 73ء کے متفقہ اسلامی آئین کے برعکس توہین رسالت کا مقدمہ درج کرانیوالے شخص کو کوائف مکمل پیش نہ کرنے کی صورت میں سزائے موت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے پرویز مشرف حکومت نے توہین رسالت مقدمہ درج کرانے کے طریقہ اندراج کو مشکل بناکر ناقابل عمل بنانے کی سازش کی اور اب جبکہ نئی حکومت توہین رسالت کیس کے مدعی کو مشکل پروسس میں کوائف مکمل نہ کرنے پر سزائے موت دینے کا قانون بناکر تحفظ ناموس رسالت قانون کی روح کو مکمل ختم کرنا چاہتی ہے اور یہ ترمیم درحقیقت قانون تحفظ ناموس رسالت کو غیر موئثر بنانے کی نئی یہودی و قادیانی سازش ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ قانون تو موجود رہے مگر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکے۔ رہنماؤں نے کہا کہ غیور مسلمان ایسی ناپاک سازش کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کرینگے نیز اس ضمن میں تمام دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بہت جلد طلب کرکے اس نئی سازش کیخلاف آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 752129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش