0
Tuesday 25 Sep 2018 18:18

مودی یاد رکھے ہم نے ایٹم بم شب برات پر چلانے کیلئے نہیں بنایا، پیر افضل قادری

مودی یاد رکھے ہم نے ایٹم بم شب برات پر چلانے کیلئے نہیں بنایا، پیر افضل قادری
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے بانی رہنما پیر افضل قادری نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے انہیں مخاطب کیا ہے جو غازی اور شہید بننا اعزاز سمجھتے ہیں، پاکستان کیخلاف جارحیت کی گئی تو یہ انڈیا کی تاریخی غلطی ہوگی اور اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور اس کا سارا غرور خاک میں مل جائیگا۔ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان کیلئے قوم متحد، پُرعزم اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان بنانے والے علماء و مشائخ کے وارث پاکستان بچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان قائم و دائم ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے صبح قیامت تک قائم دائم رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

افضل قادری نے مزید کہا کہ پاکستان پانی کے معاملات حل کرانے کیلئے فوری لائحہ عمل مرتب کرے، بھارت کو آبی جارحیت کا بھی منہ توڑ جواب دیا جائے، بھارت یاد رکھے ہم اس کی گیڈر بھبھکیوں سے ڈرنے والے نہیں بلکہ اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف حملے کی غلطی کر لی تو اس کی پچھتانے کیلئے بھی کوئی نسل نہیں بچے گی، ہم نے ایٹم بم شب برات پر چلانے کیلئے نہیں بنایا بلکہ بھارت کو منہ توڑنے کیلئے ہی بنایا ہے، مودی ہوش کے ناخن لیں اور انڈیا کی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں، انڈیا کو اندازہ ہی نہیں پاکستان کو ہر شہری فوجی جوان ہے، جس ملک کی پوری قوم ہی فوج ہو اس کیساتھ بھارت کو پنگے بازی بہت مہنگی پڑے گی۔ 
خبر کا کوڈ : 752140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش