0
Tuesday 25 Sep 2018 18:17

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان

انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات، پرویز خٹک کو پارلیمانی کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی ارکان کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت جاری ہے، اس ضمن میں شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان، عامر ڈوگر کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے۔ ادھر مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی کمیٹی کیلئے 4 نام فائنل کئے ہیں، (ن) لیگ نے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضٰی عباسی کو نامزد کیا ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن 2018ء کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس ضمن میں اپوزیشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔ اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 752141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش