0
Tuesday 25 Sep 2018 18:36
مشیر بین الاقوامی امور رہبر انقلاب

اھواز میں دہشت گردی سعودی عرب اور امریکی اتحادیوں کا کام ہے، ڈاکٹر ولایتی

اھواز میں دہشت گردی سعودی عرب اور امریکی اتحادیوں کا کام ہے، ڈاکٹر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر اور دانشگاہ آزاد اسلامی ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دفاع مقدس کی یاد کو زندہ رکھیں اور اس کو عوام تک پہنچائیں۔ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔ عراق، شام اور یمن میں شکست کے بعد اب ان کی کوشش ہے کہ ایران سے کہ جو اسلام کا قلعہ ہے انتقام لیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے اھواز میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے یہ کاروائی کی ہے وہ ان افراد کی مانند ہیں جو کربلا میں امام حسین علیہ السلام کے مقابلے میں صف آرا تھے۔ امام حسین علیہ السلام نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تمہارے اندر دین نہیں ہے تو کم از کم آزاد انسانوں کی طرح بنو۔ جو کمسن بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور نہتے عوام کو شہید کرتے ہیں وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔
 
رہبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے مزید کہا کہ ہم ان گروھوں کی جڑوں اور ان کے حامیوں کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ ہمیں علم ہے کہ یہ کام دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا ہے لیکن یاد رکھیں اس کا نتیجہ ان کی توقعات کے برخلاف ہو گا۔ یعنی اگر بعض لوگ یہ سوچ رہے ہوں کہ ہمیں اس ملک کے ساتھ کہ جو تین سال سے یمن کے اندر بچوں کا قتل کر رہا ہے صلح کر لینی چاہیئے، اب اس جیسے واقعات کو دیکھنے کے بعد اپنی رائے سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں اور ان کو سمجھ آجاتی ہے کہ وہ غلطی پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش