0
Tuesday 25 Sep 2018 19:07

حشد الشعبی کے ساتھ لڑائی امریکہ کو جہنم رسید کر دے گی، جنرل قاسم سلیمانی

حشد الشعبی کے ساتھ لڑائی امریکہ کو جہنم رسید کر دے گی، جنرل قاسم سلیمانی
اسلام ٹائمز۔ عراق کی نیوز ایجنسی الغد پریس نے عوامی مسلح بسیجی فورس الحشد الشعبی کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے القدس بریگیڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی نے امریکہ کو جہنم رسید کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے حشد الشعبی اور اسلامی مقاومتی فورسز پر حملہ کیا تو اس ملک کیلئے جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔
 
الغد نیوز کے مطابق سردار قاسم سلیمانی نے عراق میں موجود امریکی کمانڈرز کیلئے انتہائی سخت پیغام بھجوایا ہے۔ اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ نے حشد الشعبی اور مقاومتی فورسز کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے کا ارادہ کیا تو عراق کی سرزمین پر ان کیلئے جہنم کے دروازوں کو کھول دیا جائے گا۔ اگر اس قسم کی صورتحال پیش آئی تو الحشد الشعبی اور مقاومتی فورسز امریکہ کی عراق میں موجود مسلح فورسز کو انتہائی سخت جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 752153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش