0
Tuesday 25 Sep 2018 17:47

غذر میں درجنوں گاؤں شدید خشک سالی کی لپیٹ میں

غذر میں درجنوں گاؤں شدید خشک سالی کی لپیٹ میں
اسلام ٹائمز۔ ضلع غذر میں خشک سالی سے فصلیں سوکھنے لگیں، درجنوں گاؤں میں آبپاشی کیلئے پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ہزاروں کنال پر مشتمل کھڑی فصلیں سوکھ گئی ہیں۔ ضلع غذر دو سال سے شدید خشک سالی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے کئی گاؤں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، سردیوں میں بارشیں اور برفباری نہ ہونے کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی ختم ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے مکئی کی کھڑی فصلیں سوکھ گئی ہیں اور لوگوں نے فصل کی تیاری سے پہلے ہی کاٹ لی ہے۔ پونیال کے گاؤں بوبر، جپوکے، داس جپوکے گورنجر سلپی سمت کئی گاؤں میں ہزاروں کنال پر مشتمل فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور فصلوں کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے درخت بھی سوکھ گئے ہیں۔ فصلوں کی تباہی سے غریب کسان شدید مالی بحران کے شکار ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کو خشک سالی سے بچانے کیلئے لفٹ ایری کیشن کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے، تاکہ آبپاشی کیلئے عوام کو پانی میسر آسکے اور لوگوں کی فصلیں اور درخت بچ سکیں۔
خبر کا کوڈ : 752155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش