QR CodeQR Code

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی کے آئندہ اجلاس تک موخر

25 Sep 2018 19:24

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے توانائی ڈویژن کی ایل این جی ٹرمینل اور ایل این جی معاہدوں سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاہدوں سے متعلق جامع و مکمل رپورٹ تیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ طویل المعیاد اسٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور نیپرا سے غریب و متوسط طبقہ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا کم سے کم بوجھ ڈالنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے توانائی ڈویژن کی ایل این جی ٹرمینل اور ایل این جی معاہدوں سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاہدوں سے متعلق جامع و مکمل رپورٹ تیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 752158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752158/بجلی-کی-قیمتوں-میں-اضافے-منظوری-سی-کے-آئندہ-اجلاس-تک-موخر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org