QR CodeQR Code

قبائلی جرگہ میں عمائدین کا حکومت سے آئس فروشوں کیخلاف سخت سزا دینے کا مطالبہ

25 Sep 2018 20:09

جرگہ میں عمائدین نے ایک قرارداد منظور کرائی جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ آئس فروشوں کیلئے پھانسی یا 15 لاکھ روپے جرمانہ اور یا پھر تین سال قید کی سزا مقرر کی جائے۔


میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ملک حلیم گل کا کہنا تھا کہ ایک عالمی سازش کے تحت قبائلی نوجوانوں کو آئس اور ڈرون نشے میں مبتلا کیا جا رہا ہے، ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون اور آئس کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کیخلاف کارروائی کرے۔ قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے تاجروں اور سپاہ قبیلے کے لوگوں نے علاقے میں آئس اور ڈرون نشے کیخلاف مشترکہ جرگہ منعقد کیا۔ جرگہ میں عمائدین نے ایک قرارداد منظور کرائی جس میں انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ آئس فروشوں کیلئے پھانسی یا 15 لاکھ روپے جرمانہ اور یا پھر تین سال قید کی سزا مقرر کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 752163

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752163/قبائلی-جرگہ-میں-عمائدین-کا-حکومت-سے-آئس-فروشوں-کیخلاف-سخت-سزا-دینے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org