0
Tuesday 25 Sep 2018 20:19

کرک، خواتین کا گیس بندش کیخلاف پولیس سٹیشن اور ایم پی اے کے حجرے پر دھاوا

کرک، خواتین کا گیس بندش کیخلاف پولیس سٹیشن اور ایم پی اے کے حجرے پر دھاوا
اسلام ٹائمز۔ ایم پی اے ملک ظفر اعظم کی جانب سے خواتین کو برا بھلا کہا گیا جس پر خواتین بپھر گئیں اور حجرے پر پھتروں سے یلغار کردی جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ضلع کرک کے تحصیل تحت نصرتی بازار میں خواتین نے گیس بندش کی خلاف مقامی تھانے اور صوبائی رکن اسمبلی ملک ظفر اعظم کے حجرے پر ہلہ بول دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحت نصرتی بازار کی خواتین نے آج صبح گیس کی بندش کے خلاف احتجاج شروع کیا، احتجاج کے دوران خواتین نے پولیس کے تھانے پر پھتراو کیا۔ بعد آزاں مظاہرے میں شریک خواتین نے قریب واقع صوبائی رکن اسمبلی ملک ظفر اعظم کے حجرے کی جانب مارچ کیا جہاں پر مبینہ طور پر ایم پی اے ملک ظفر اعظم کی جانب سے خواتین کو برا بھلا کہا گیا جس پر خواتین بپھر گئیں اور حجرے پر پھتروں سے یلغار کردی جس کے باعث کئی لوگ زخمی ہوئے۔ خواتین نے ملک ظفر اعظم کے حجرے کے باہر احتجاج کرنے کے بعد تحریک انصاف ایم این اے شاہد خٹک کے گھر کی جانب مارچ جاری شورع کردیا ہے جہاں ہر مزید تشدد کا خدشہ ہے مظاہرے میں شریک خواتین کا کہنا ہے کہ کئی مہینے ہوئے ہیں کہ ان کے چولہے ٹھنڈے ہیں اور گیس کی فراہمی بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور حکومت فوری طور پر گیس کی فراہمی یقینی بنائیں ورنہ اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 752164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش