0
Tuesday 25 Sep 2018 19:47

راجہ جلال حسین کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

راجہ جلال حسین کی گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین مقپون کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اس ضمن میں گذشتہ روز باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت نے گلگت بلتستان کے نئے گورنر کی تقرری کیلئے 18 ستمبر کو وزیراعظم کو سمری ارسال کی تھی، وزیراعظم نے پارٹی قائدین کی مشاورت کے بعد راجہ جلال حسین مقپون کو گلگت بلتستان کا نیا گورنر مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری صدر مملکت کو منظوری کیلئے ارسال کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علوی نے 24 ستمبر کو راجہ جلال حسین مقپون کو گورنر گلگت بلتستان بنانے کی باضابطہ منظوری دیدی تھی، جس کا  آج باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راجہ جلال حسین مقپون تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر ہیں جبکہ دوسری طرف وہ بلتستان کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ ہے۔ مقپون خاندان نے 1190ء سے 1840ء تک گلگت بلتستان اور چترال پر حکومت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 752174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش