0
Tuesday 25 Sep 2018 21:45

سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد نوید عرف شریف گرفتار

سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد نوید عرف شریف گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد نوید عرف شریف کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی دادو تنویر تنیو کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث دہشتگرد کا تعلق القاعدہ سے ہے، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے، دہشتگرد کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، جبکہ وہ دہشتگردی کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نوید عرف شریف پر مختلف تھانوں میں 6 مقدمات درج ہیں اور وہ حیدرآباد میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ واضح رہے کہ 13 مئی 2015ء کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں دہشتگردوں نے ایک بس کو ہدف بنایا، جس میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ دہشتگردوں کے حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، بعد ازاں انکشاف ہوا کہ حملے میں تعلیم یافتہ دہشتگرد ملوث ہیں اور دہشتگردوں کے گروہ میں مختلف یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبا بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش