QR CodeQR Code

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا پورے کراچی کو وائی فائی بنانے کا اعلان

25 Sep 2018 22:00

کراچی میں آئی ٹی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول نے کہا کہ بھارت کو پاکستان پر انتہاپسندی کی تہمت لگانے سے پہلے سوچنا پڑے گا کہ انہوں نے خود ایک انتہاپسند شخص مودی کو وزیراعظم بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر انتہاپسندی کی تہمت لگائی جا رہی ہے، ہندوستان نے انتہاپسند شخص کو وزیراعظم بنایا ہے، بھارتی عوام کو اس بارے میں سوچنا ہوگا، ہم پورے کراچی کو وائی فائی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں آئی ٹی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے، ہم پورے کراچی کو وائی فائی بنائیں گے، ہم اپنا سیٹلائٹ بنا کر دیں گے، ڈیجیٹل کراچی بنا کر ڈیجیٹل سیٹلائٹ ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آج بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہے، آئی ٹی کے معیار کو بلند کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان پر انتہاپسندی کی تہمت لگانے سے پہلے سوچنا پڑے گا کہ انہوں نے خود ایک انتہاپسند شخص مودی کو وزیراعظم بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 752182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752182/وفاقی-وزیر-خالد-مقبول-صدیقی-کا-پورے-کراچی-کو-وائی-فائی-بنانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org