QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ پھٹنے سے غذر سے تعلق رکھنے والا فوجی جوان شہید

25 Sep 2018 22:30

شہید سپاہی الیاس آزاد کشمیر رجمنٹ سے وابستہ تھے، واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے غذر کے تین بیٹوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ضلع غذر کے ایک اور سپوت نے جام شہادت نوش کیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق شہید سپاہی الیاس ولد محمد نذیر ساکن یاسین تھوئی 12 آزاد کشمیر رجمنٹ سے وابستہ تھے اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر تھے۔ میر علی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے سپاہی الیاس شہید ہوگیا، شہید کے جسد خاکی کو ضلع غذر کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے غذر کے تین بیٹوں نے شہادت کا درجہ حاصل کیا ہے، جن پر اہلیان گلگت بلتستان اور باالخصوص اہلیان غذر کو فخر ہے۔


خبر کا کوڈ: 752189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752189/شمالی-وزیرستان-بارودی-سرنگ-پھٹنے-سے-غذر-تعلق-رکھنے-والا-فوجی-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org