QR CodeQR Code

پاکستان دہشت گردی کے نیٹ ورک ختم کرے، من موہن سنگھ

28 May 2011 22:32

اسلام ٹائمز:عدیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت دوطرفہ مذاکرات میں اسلام آباد پر زور دے گا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اس کے اپنے مفاد میں ہے اور وہ خطے سے اس لعنت کے خاتمے کیلئے نئی دہلی سے تعاون کرے


نئی دہلی:اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے نیٹ ورک اور بھارت کو ہدف بنانے والے جہادی گرپوں کے خلاف موثر کاروائی کرے۔ افریقی ممالک کے دورے کے اختتام پر عدیس ابابا میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں سے ثابت ہو گیا کہ بھارت کا پڑوس دہشت گردی کا مرکز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دوطرفہ مذاکرات میں اسلام آباد پر زور دے گا کہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اس کے اپنے مفاد میں ہے اور وہ خطے سے اس لعنت کے خاتمے کیلئے نئی دہلی سے تعاون کرے۔


خبر کا کوڈ: 75219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/75219/پاکستان-دہشت-گردی-کے-نیٹ-ورک-ختم-کرے-موہن-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org