0
Wednesday 26 Sep 2018 14:17

حریت لیڈران اور کارکنان کی گرفتاری غیر جمہوری ہے، جماعت اسلامی کشمیر

حریت لیڈران اور کارکنان کی گرفتاری غیر جمہوری ہے، جماعت اسلامی کشمیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے سیاسی لیڈروں اور کارکنوں، جو مسئلہ کشمیر کو ایک حل طلب مسئلہ مان کر اس کے منصفانہ اور عوامی خواہشات کے عین مطابق حل کرانے کا مطالبہ کرتے ہیں کے گھروں پر چھاپے ڈالنے اور انہیں گرفتار کرنے کا ایک اور سلسلہ پچھلے کئی روز سے بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے کہا کہ حریت نواز تنظیموں سے وابستہ سینکڑوں لیڈر اور کارکن بھارت کے جیلوں اور مقامی پولیس تھانوں میں نظربند کئے گئے ہیں اور ان میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کے اہل خانہ کو یہ تک نہیں بتادیا جارہا ہے کہ وہ کیوں زیر حراست ہیں اور کہاں رکھے گئے ہیں۔

زاہد علی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کی واضح ہدایات اور انسانی حقوق سے متعلق بھارتی آئین میں دی گئی ضمانتوں میں یہ بات درج ہے کہ گرفتاری کے وقت ہی گرفتار شدہ فرد کے اہل خانہ کو وجوہات گرفتاری اور جائے نظربندی سے مطلع کیا جائے اور اُن کے اہل خانہ کو اُس کی رہائی کی خاطر تمام ضروری مواد فراہم کیا جائے لیکن یہاں کی قابض انتظامیہ اور پولیس ان واضح ہدایات اور ضمانتوں کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہیں۔
خبر کا کوڈ : 752219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش