0
Wednesday 26 Sep 2018 15:02

لکی مروت میں 3 خواتین نے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے

لکی مروت میں 3 خواتین نے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 3 خواتین نے چھری سے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے۔ پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں بدنی خیل کے رہائشی مظفر خان کی 25 سالہ بیوی علاج کی غرض سے شہر کے ہسپتال جانے کیلئے سڑک کنارے سواری کا انتظار کر رہی تھی کہ اس دوران پرانی رنجش پر حکیم خان کی بیوی اور 2 بیٹیوں نے اس پر حملہ کر دیا اور چھری سے اس کے دونوں کان کاٹ دیئے۔ ملزم خواتین نے زخمی خاتون کی بالیاں اور موبائل فون بھی چھین لیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی چھری اور چھینا گیا موبائل بھی برآمد کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 752317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش