0
Wednesday 26 Sep 2018 15:08

پشاور، شہری پر تشدد، 2 ٹریفک وارڈنز معطل، تحقیقات کا حکم

پشاور، شہری پر تشدد، 2 ٹریفک وارڈنز معطل، تحقیقات کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹریفک وارڈنز نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں گذشتہ شب خیبر روڈ آرٹلری چوک پر ٹریفک وارڈنز نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ٹریفک وارڈنز ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز شہری کو گھسیٹے ہوئے لاتیں اور گھونسے مارتے ہیں، فوٹیج وائرل ہونے پر آئی جی خیبر پختونخوا نے دونوں ٹریفک وارڈنز کو معطل کرتے ہوئے سی سی پی او کو مزید تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
خبر کا کوڈ : 752320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب