QR CodeQR Code

پولیس افسران کی کمی پوری کی جائے، آئی جی خیبر پختونخوا کا صوبائی حکومت کو خط

26 Sep 2018 16:21

آئی جی خیبر پختونخوا کیجانب سے بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو گریڈ 18 سے 21 کی پوسٹوں پر افسران کی 37 فیصد کمی کا سامنا ہے، منظور شدہ 113 میں صرف 71 پوسٹوں پر افسران تعینات ہیں جبکہ 42 افسران کی کمی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس میں افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے آئی جی پولیس صلاح الدین نے صوبائی حکومت کو مراسلہ بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی کے پی کے نے پولیس میں افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کو گریڈ 18 سے 21 کی پوسٹوں پر افسران کی 37 فیصد کمی کا سامنا ہے، منظور شدہ 113 میں صرف 71 پوسٹوں پر افسران تعینات ہیں جبکہ 42 افسران کی کمی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ گریڈ 21 کی 5 پولیس پوسٹوں میں صرف 1 پر افسر تعینات ہے اور 4 کی کمی ہے اور گریڈ 20 کی 19 پولیس پوسٹوں میں 15 پر افسران تعینات جبکہ 4 کی کمی ہے۔ گریڈ 19 کی 35 پولیس پوسٹوں میں 15 پر افسران تعینات ہیں جبکہ 20 کی کمی ہے اور اسی طرح گریڈ 18 کی 54 پولیس پوسٹوں میں 40 پر افسران تعینات ہیں جبکہ 14 پوسٹوں پر تاحال افسران کی کمی ہے۔ مراسلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فاٹا انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں ضروری پولیس افسران کی کمی مذکورہ کمی سے الگ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 752339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752339/پولیس-افسران-کی-کمی-پوری-جائے-ا-ئی-جی-خیبر-پختونخوا-کا-صوبائی-حکومت-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org