0
Wednesday 26 Sep 2018 16:57

کراچی کے علاقے نیو کراچی سے اغواء 6 سالہ حذیفہ لیاقت آباد سے مل گیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی سے اغواء 6 سالہ حذیفہ لیاقت آباد سے مل گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سے اغواء ہونے والا چھ سالہ بچہ پولیس کو لیاقت آباد سے مل گیا، اغواء کے خلاف علاقہ مکینوں نے گذشتہ روز احتجاج بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق چھ سالہ حذیفہ کو نیو کراچی سے اغواء کیا گیا، اغواء کار بچے کو لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ حذیفہ کے اغواء پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ ایس پی نیو کراچی کے مطابق بچے نے کہا کہ والد کا جاننے والا لے گیا تھا، بچہ نام لے رہا ہے کسی کا، لیکن صحیح طریقے سے نام نہیں لے رہا، بچہ کہتا ہے ابو کا جاننے والا ہے، اس نے کہا مجھے چیز لے دیتا ہے پھر لے گیا۔ حذیفہ نے بتایا کہ وہ لوگ موٹے سے تھے، داڑھی تھی اور بڑے بال تھے۔ والد نے بتایا کہ میں نماز پڑھ کر ابھی گھر میں داخل نہیں ہوا تھا کہ محلے کے بچوں نے بتایا کہ حذیفہ کو موٹرسائیکل سوار لے گئے۔ کراچی میں اغواء کے زیادہ تر واقعات نارتھ کراچی، ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا میں پیش آتے ہیں۔ واضح رہے کہ حذیفہ کو منگل کی دوپہر بلال کالونی تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو ای سے موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان اغواء کرکے فرار ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 752343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش