0
Wednesday 26 Sep 2018 18:47

عوام سی پیک کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے، شاہ اویس نورانی

عوام سی پیک کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی عوام کو مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، دوہری شہریت رکھنے والے زلفی بخاری کو نیب زدہ ہونے کے باوجود وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانا دوست نوازی ہے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائے جانیوالے کمیشن کی سربراہی اپوزیشن کو دی جائے۔ پارلیمانی کمیشن میں سینٹ کی نمائندگی ضروری ہے۔ منی بجٹ نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ تبدیلی کے دعویدار نئے حکمرانوں نے غریبوں کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے پچھتانا شروع ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا منی بجٹ عوام دشمن ہے۔ عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان کرکے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ حکومت افغان مہاجرین کو شہریت دینے کی بجائے واپس افغانستان بھیجے۔ سی پیک خدشات کی زد میں ہے۔ حکومت سی پیک پر اپنی پالیسی واضع کرے۔ تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کا مقصد سی پیک کا خاتمہ ہے۔ عوام سی پیک کیخلاف کوئی سازش برداشت نہیں کریں گے، دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے ٹی او آرز اور ٹائم فریم کا تعین کیا جائے، پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، حکومت کو من مانی سے روکنے کے لئے اپوزیشن کا پائیدار اتحاد ضروری ہے۔ وفاقی وزراء کی نا تجربہ کاری ایک ماہ میں ہی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ حکومت نے ایک ماہ کے دوران ڈرامے بازیوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ سادگی اور کفایت شعاری صرف نمائشی اعلانات تک محدود ہے۔
خبر کا کوڈ : 752364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش