QR CodeQR Code

کراچی، لاپتہ بچے کی لاش 11 دن بعد گھر کے باہر نالے سے برآمد

26 Sep 2018 19:58

ایس ایچ او کے مطابق بچہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا گھر کے باہر چلا گیا اور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لاسی گوٹھ کچی آبادی سے لاپتہ ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کی لاش گھر کے باہر نالے سے 11 دن بعد مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ کچی آبادی کے رہائشی صدر علی کا ڈھائی سالہ بیٹا محمد الیاس 15 ستمبر کو گھر کے باہر سے کھیلتا ہوا لاپتہ ہوگیا تھا، اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا، اس کے بعد سہراب گوٹھ  تھانے میں رپورٹ درج کرا دی، 11 دن بعد گھر والوں نے گھر کے باہر نالے کی صفائی کرائی، تو نالے سے بچے کی لاش مل گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے، ایس ایچ او کے مطابق بچہ گھٹنوں کے بل چلتا ہوا گھر کے باہر چلا گیا اور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا، قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 752380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752380/کراچی-لاپتہ-بچے-کی-لاش-11-دن-بعد-گھر-کے-باہر-نالے-سے-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org