QR CodeQR Code

راولپنڈی:چوہڑ چوک پر دھماکہ،6افراد جاں بحق متعدد زخمی

2 Jul 2009 17:03


راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں سرکاری بس میں  دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں ۔سرکاری بس آفس اسٹاف کو لیکر ان کے گھروں کو جا رہی تھی کہ پشاور روڈ پر چوہڑ چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار اس بس سے ٹکرایا جس کے بعد دھماکہ ہوا ہے جہاں دھماکہ ہوا ہے وہاں سے مختلف شہروں کو بسیں روانہ ہوتی ہیں اور یہ گنجان آباد علاقہ ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔ ریسکیو 1122اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو حصار میں لے لیا ہے اور ملک بھر میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 7524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7524/راولپنڈی-چوہڑ-چوک-پر-دھماکہ-6افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org