0
Thursday 27 Sep 2018 20:31

رتلے پن بجلی پروجیکٹ کی شراکت داری براہ راست دفعہ 35 اے پر حملہ ہے، کشمیر اکنامک الائنس

رتلے پن بجلی پروجیکٹ کی شراکت داری براہ راست دفعہ 35 اے پر حملہ ہے، کشمیر اکنامک الائنس
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے کشمیر اکنامک الائنس کے رتلے پن بجلی پروجیکٹ کو بھارتی حکومت کی نامعلوم کمپنی کے ساتھ شراکت میں تعمیر کے خلاف کشمیر اکنامک الائنس کے سیکریٹریٹ مارچ کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا۔ صنعتی، تجارتی، ٹرانسپورٹ، سیاحتی اور تعمیراتی ٹھیکداروں کے مشترکہ اتحاد کشمیر اکنامک الائنس کے جھنڈے تلے پریس کالونی میں درجنوں لوگ نمودار ہوئے اور الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری کی قیادت میں سیکریٹریٹ کی طرف پیش قدمی کرنے لگے۔ الائنس نے گورنر انتظامیہ کی طرف سے اس پروجیکٹ کی بھارت کے ساتھ منظوری کو براہ راست دفعہ 35 اے پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے شراکت داری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین ’’بجلی پروجیکٹوں کی نیلامی منظور نہیں، بھارتی حکومت کے ساتھ شراکت داری منظور نہیں، آبی وسائل کی لوٹ کھسوٹ منظور نہیں اور بجلی کی نجکاری منظور نہیں‘‘ کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین نے جب ریذڈنسی روڑ کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار، سینٹرل کانٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کے چیف آرگنائزر نذیر احمد زرگر، سکریٹری ارشد احمد، جاوید احمد زرگر اور محمد رفیق وانی سمیت نصف درجن افراد کو حراست میں لیا۔
خبر کا کوڈ : 752530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش