0
Thursday 27 Sep 2018 16:17

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کیا۔ انہوں نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور ملک و خطے میں امن کے قیام کے لئے اپنے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اندرونی وبیرونی چیلنجوں کو اجاگر کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اور انتہاپسندی کی جنگ لڑ رہی ہے، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، ملک میں استحکام کے لئے فوج اور قوم نے بہت قربانیاں دیں اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے اور پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 752544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش