0
Thursday 27 Sep 2018 20:18

پشاور، منشیات سمگلر کی عمرقید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم

پشاور، منشیات سمگلر کی عمرقید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کالعدم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے پر عمرقید اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے ملزم کی اپیل منظور کرکے سزا کالعدم قرار دیدی۔ ملزم کی جانب سے چیئرمین وائس آف پرزنرز نور عالم خان ایڈووکیٹ نے اپیل کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق 22 فروری 2015ء کو حیات آباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ملزم دلاور ساکن سنگو سربند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کی تھی، جو ملزم نے گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپا رکھی تھی، ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس کیخلاف اس نے پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی۔ اس موقع پر اپنے دلائل میں ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے کہ مذکورہ منشیات ملزم کی ملکیت ہے، نیز استغاثہ نے مخبر کو گواہ بنا کر مخبر کے سامنے برآمدگی ظاہر کی جبکہ گواہان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے، فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر اپیل منظور کرکے سزا کالعدم قرار دیدی۔
خبر کا کوڈ : 752576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش