QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ اجلاس 8 اکتوبر کو بلائے جانیکا امکان

27 Sep 2018 19:31

اجلاس میں صوبائی حکومت اپنا منی بجٹ پیش کریگی، جسکو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا۔ اجلاس میں 3 نومنتخب اراکین اسمبلی بھی حلف اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کیلئے اسمبلی اجلاس بلانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بجٹ اجلاس 8 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں مشاورت جاری ہے، اجلاس میں صوبائی حکومت اپنا منی بجٹ پیش کرے گی، جس کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ اجلاس میں 3 نومنتخب اراکین اسمبلی بھی حلف اٹھائیں گے، جن میں صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے علاوہ خواتین ممبران سمیرا بی بی اور مدیحہ نثار بھی شامل ہیں، جس کے فوراً بعد صوبائی کابینہ میں توسیع کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 752577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752577/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-بجٹ-اجلاس-8-اکتوبر-کو-بلائے-جانیکا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org