0
Thursday 27 Sep 2018 21:32

آج بھی مختلف شعبوں میں مجاہدت کا راستہ کھلا ہے، سید علی خامنہ ای

آج بھی مختلف شعبوں میں مجاہدت کا راستہ کھلا ہے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی ویب سائٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہفتہ دفاع مقدس کے حوالے سے دیئے گئے اپنے خصوصی پیغام میں شہدا اور ایثارگران کی تجلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ابھی مجاہدت کا میدان موجود ہے اور جہاد و شہادت کی بلند چوٹیوں کو سر کیا جا سکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں شہدائے دفاع مقدس کے مزارات کو غسل دینے کے ساتھ منعقد ہونے والے ایک اجتماع میں بنیاد شہید اور امور ایثار گران میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام شہیدی محلاتی نے رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس پیغام میں امام خامنہ ای فرماتے ہیں کہ
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہر روز نئے افق روشن ہو رہے ہیں اور اس پر افتخار راستے کے نشیب و فراز سب پر واضح ہو رہے ہیں۔ شہداء کی جانبازی کی قدر و قیمت اب پہلے سے زیادہ جلوہ گر ہے۔ انہوں نے اپنے لہو سے اس عظیم عمارت کی بنیادوں کو سینچا ہے اور چھوڑے سے نہال کو ایک قد آور مضبوط درخت میں تبدیل کر دیا ہے۔ اب بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں جدوجہد کا راستہ کھلا ہے، اور شہادت جہاد کی عظیم چوٹی کا نام ہے؛ فمنھم من قضی نحبہ و منھم من ینتظر۔
شہداء کی تکریم کرنا اور ان کے صابر خاندانوں کی تعظیم کرنا ہمارے لئے آج بھی اور ہمیشہ بھی واجب ہے۔
والسلام
سید علی خامنہ ای
خبر کا کوڈ : 752593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش