0
Thursday 27 Sep 2018 22:32

بچوں کے اغوا کی افواہیں ایک سیاسی جماعت پھیلا رہی ہے، کراچی پولیس چیف

بچوں کے اغوا کی افواہیں ایک سیاسی جماعت پھیلا رہی ہے، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے شہر قائد میں بچوں کے اغوا سے متعلق حیرت انگیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواہیں پھیلانے میں ایک سیاسی جماعت اپنا کردار ادا کر رہی ہے، شرپسند عناصر سوشل میڈیا سے افواہوں کو پھیلا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغواء میں کتنے حقائق اور کتنی افواہیں ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے حیرت انگیز انکشافات کئے اور کہا کہ افواہیں پھیلانے میں ایک سیاسی جماعت اپنا کردار ادا کر رہی ہے، افواہیں پھیلا کر خوف و ہراس کی فضا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شرپسند عناصر سوشل میڈیا سے افواہوں کو پھیلا رہے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ سہراب گوٹھ میں قتل ہونے والے ریحان کے قاتل کو گرفتار کرلیا، قاتل کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے، ریحان کو قتل کرنے والا اسی کی گلی میں رہتا تھا، ملزم کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ نیوکراچی سے اغوا ہونے والے بچے نے بھی اغواکار کے بارے میں بتایا، بچے کے مطابق اس نے اغواکاروں کو اپنے والد کے ساتھ دیکھا تھا، بچہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے ان افراد کے نام بتانے سے قاصر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچے کے اغوا کے بعد والدین اور پولیس تلاش میں مصروف تھے، خاندان سے تعلق نہ رکھنے والے افراد ہنگامہ آرائی کر رہے تھے، ہنگامہ آرائی تاثر دینے کی کوشش تھی کہ اغوا کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔امیر شیخ نے کہا سب جانتے ہیں کہ احتجاج کرنے والوں کا تعلق کس سیاسی جماعت سے تھا۔
خبر کا کوڈ : 752604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش