QR CodeQR Code

کشمیریوں کا خون بہانا اب معمول بن گیا ہے، شیخ مصطفٰی کمال

28 Sep 2018 10:13

این سی کے معاون جنرل سکریٹری نے ہلاکت کو سفاکانہ قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ملوثین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے نورباغ سرینگر میں نوجوان کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خون بہانا اب روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ این سی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے مہلوک نوجوان کے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اس غم میں برابر شریک ہے۔ انہوں نے ہلاکت کو سفاکانہ قتل قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور ملوثین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دوران سی پی آئی ایم کے سینئر رکن اور ممبر اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں تلاشی کارروائی کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے واقعہ کو دردناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہلاکتوں پر بار بار مذمت کرنا کافی نہیں ہے۔ یوسف تاریگامی نے ہلاکت کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہر روز کوئی نہ کوئی نوجوان گولی کا نشانہ بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے ماضی کے تجربوں سے کوئی سبق نہیں لیا ہے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ ہلاکت میں جو بھی ملوث ہے، اس کی نشاندہی کی جائے اور سخت سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 752636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752636/کشمیریوں-کا-خون-بہانا-اب-معمول-بن-گیا-ہے-شیخ-مصطف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org