QR CodeQR Code

قانون ساز اسمبلی، دی بینک آف آزاد جموں و کشمیر ترمیمی مسودے کی منظوری

28 Sep 2018 10:26

اسمبلی اجلاس میں راجہ فاروق خان نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دعوے سے کہہ رہے ہیں کہ پچھلی حکومتوں سے زیادہ کام کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت ہوا، ایوان نے کمیٹیوں کی سفارشات پر دی آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن ترمیمی ایکٹ 2018ء اور دی بینک آف آزاد جموں و کشمیر ترمیمی ایکٹ 2018ء کے مسودات کی منظوری دے دی۔ ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی طرف سے قضاء اور افتاء کے نظام کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ وزیراعظم راجہ فاروق خان نے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم دعوے سے کہہ رہے ہیں کہ پچھلی حکومتوں سے زیادہ کام کیا ہے۔ اپوزیشن کے سوالوں کا نیک نیتی سے جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان مضحکہ خیز اور افسوسناک ہے، پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔


خبر کا کوڈ: 752641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752641/قانون-ساز-اسمبلی-دی-بینک-آف-آزاد-جموں-کشمیر-ترمیمی-مسودے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org