QR CodeQR Code

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

28 Sep 2018 17:10

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردار ادا کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ جس میں خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے بیرون ملک دوروں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں سکیورٹی و استحکام سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں اہمیت کا حامل ہے، پاکستان خطے کے استحکام و ترقی کے لئے کردار ادا کرے گا، سعودی عرب اور چین سی پیک میں اہم پارٹنر ہیں اور سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی کمٹمنٹ کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 752655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752655/وزیراعظم-سے-ا-رمی-چیف-اور-ڈی-جی-ا-ئی-ایس-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org