0
Friday 28 Sep 2018 19:08

سندھ حکومت کی اسلام آباد پولیس کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی اجازت

سندھ حکومت کی اسلام آباد پولیس کو فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی اجازت
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کو اجازت دیتے ہوئے کراچی پولیس کو گرفتاری میں معاونت کا حکم بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس کو اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے ایک تحریری اجازت نامہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کراچی پولیس اور انتظامیہ کو اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کے ساتھ معاونت کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی اور ان کے 3 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے جج صاحبان کی توہین کرنے، بے عزتی کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔
خبر کا کوڈ : 752680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش