0
Friday 28 Sep 2018 19:27

کراچی سے شیر خوار بچی کے اغواء کا معمہ حل، ماں نے اپنی بچی خود کسی کو دی تھی

کراچی سے شیر خوار بچی کے اغواء کا معمہ حل، ماں نے اپنی بچی خود کسی کو دی تھی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیپئر روڈ سے 8 ماہ کی فائزہ کے اغواء کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے، تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ بچی کو ماں نے خود کسی اور کو دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ 8 ماہ کی فائزہ کے اغواء کا معمہ حل ہوگیا ہے، تفتیش سے پتہ چلا کہ بچی اغواء نہیں ہوئی تھی، بلکہ ماں نے کسی وجہ سے خود بچی کو کسی اور کے حوالے کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کا يہ جرم ہے کہ گھر کے ديگر افراد کو نہيں بتايا، بچوں کے اغواء کے معاملے ميں سب کو ذمہ داری سے کام لينا چاہيئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل 8 ماہ کی فائزہ کے گھر والوں نے اغواء کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ نیپئر تھانے کی حدود سے فائزہ اسماعیل کو ماں کی گود سے چھین کر اغواء کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 752691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش