0
Friday 28 Sep 2018 23:43

کراچی، سانحہ 12 مئی کی تحقیقات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئیں

کراچی، سانحہ 12 مئی کی تحقیقات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سانحہ 12 مئی کی تحقیقات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئیں، جے آئی ٹی اور ٹربیونل تشکیل دینے سے متعلق عدالتی ٹائم فریم ختم ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے نہ جے آئی ٹی بنی اور نہ ہی ٹربیونل تشکیل دیا جا سکا، سندھ ہائیکورٹ نے 11 ستمبر کو 2 ہفتے کے اندر اندر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔ 17 روز گزر جانے کے باوجود اب تک سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق عدالت کو اب تک آگاہ بھی نہیں کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کی ازسرنو تحقیقات کا حکم دیا تھا، عدالت نے اے کلاس کیے جانے والے مقدمات کو دوبارہ کھولنے کا بھی حکم دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 752707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش