QR CodeQR Code

ترکی جرمنی تعلقات بحال

29 Sep 2018 10:29

مشترکہ پریس کانفرنس میں انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ وہ ترکی، روس اور فرانس کے رہنما خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے معاملے پر آئندہ ماہ ایک اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جمعہ کے روز اپنے دورہ جرمنی کے موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کی، یہ برلن اور انقرہ کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں رہنمائوں کی پہلی ملاقات ہے۔ برلن میں واقع صدر دفتر پہنچنے پر ترک صدر کا باقاعدہ فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ وہ ترکی، روس اور فرانس کے رہنما خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے معاملے پر آئندہ ماہ ایک اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترک صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ شام کی صورتحال انتہائی نازک ہیں اس لئے ہم چار فریقی اجلاس کے انعقاد کے حامی ہیں جس میں ترکی، روس اور فرانسیسی صدور کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی شرکت کریں گی۔ ایردوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ اجلاس اکتوبر میں ہو۔ جرمن میڈیا کے مطابق چانسلر مرکل نے ترکی میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔ جرمن چانسلر نے پریس کانفرنس میں مشترکہ مفادات اور مہاجرین کے موضوع کا بھی ذکر کیا۔ صدر ایردوان نے اس موقع پر جرمنی سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 752741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/752741/ترکی-جرمنی-تعلقات-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org