0
Saturday 29 Sep 2018 11:51

فاٹا کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، وزیراعظم عمران خان

فاٹا کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کا پہلا دورہ کیا جس میں وہ بغیر پروٹوکول کے ائیر پورٹ سے وزیراعلٰی ہاؤس پہنچے اور کہا کہ مجھے پروٹوکول نہیں کام چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے اس دوران انہوں نے ایئرپورٹ سے وزیراعلٰی ہاؤس تک پروٹوکول نہیں لیا۔ بعدازاں انہوں نے وزیراعلٰی ہاؤس میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں گورنر شاہ فرمان، وزیراعلٰی محمود خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، ترجمان کے پی حکومت شوکت یوسفزئی، اسپیکر مشتاق غنی اور دوسرے اعلٰی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس ختم ہونے پر وزیراعظم عمران خان سی ایم ہاؤس سے واپس روانہ ہوگئے اور سب کو ایئرپورٹ آنے سے منع کر دیا۔

اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جس کے مطابق گورنر ہاؤس کو ہر اتوار کو عوام کیلئے کھولا جائے گا، بلدیاتی نظام میں اصلاحات لائی جائیں گی، تحصیل ناظم کا براہ راست انتخاب کیا جائے گا۔ ویلیج کونسلز چئیرمین تحصیل کونسلز کے ممبرز ہوں گے، فاٹا اور صوبے میں بیک وقت الیکشن، فوری انصاف کیلئے ریفارمز اور قلعہ بالا حصار کو سیاحتی مقام بنایا جائے گا۔ کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بی آر ٹی اور سوات موٹر وے بروقت مکمل کی جائے، تمام منصوبوں میں شفافیت ہونی چاہیئے، سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں، قومی صفائی مہم میں صوبائی حکومت بھی بھرپور ساتھ دے، تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے، ہسپتالوں کے بورڈز کی تشکیل اور انتظامی اصلاحات جلد مکمل کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروٹوکول نہیں کام چاہیئے، عوامی خدمت کے نتیجے میں صوبے میں دوبارہ حکومت میں آنے پر عوام کی توقعات مزید بڑھ گئی ہیں، جس کیلئے تمام وزراء کو محنت کرنا پڑے گی۔
خبر کا کوڈ : 752780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش